57

راولپنڈی اور اسلام آباد میں معاملات خراب۔ (ن) لیگ کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) شریف خاندان اور ان کے قریبی ترین رفقاء کار کی کچن کیبنٹ میٹنگ میں ملکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور وخوص کے بعد یہ اتفاق ہوا ہے کہ ہر بات اور حکم پر ”ہاں” کہنے سے پارٹی کی مقبولیت پر بڑا منفی اثر پڑا ہے۔ بظاہر ضمنی الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بلایا گیا اجلاس بے حد اہم ترین مشاورتی اجلاس تھا جس میں خواجہ سعد رفیق’ کیپٹن (ر) صفدر’ رانا ثناء اﷲ جیسے آزاد سوچ رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ اجلاس گفتگو افشاء ہونے سے بچانے کیلئے ڈرائنگ روم کی بجائے ”لان” میں منعقد ہوا۔ 18 ویں ترمیم میں مزید ترمیم کرنے کیلئے 27 ویں اور 28 ویں ترمیم آنے اور اس کے مضمرات پر تفصیلی غور ہوا انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ”راولپنڈی’ اسلام آباد” کے درمیان معاملات صحیح نہیں ہیں۔ کچھ ہونے کے خدشات پر بھی غور ہوا اور عوامی سطح پر پارٹی کو مقبول بنانے اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں