راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلقات میں ”دراڑیں ”پڑنا شروع ہوگئیں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) راولپنڈی اسلام آباد میں ”سیم پیج” والے تعلقات میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں چینی کی درآمد’ آڈیٹر جنرل کی پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کی میڈیا پر خبریں اور دیگر متعدد معاملات پر راولپنڈی ”خوش” نہیں شہباز شریف کی سابقہ 2023 حکومت میں گندم درآمد کرنے اور گزشتہ مہینوں میں چینی ملک سے باہر بھجوانے میں اسحاق ڈار کے کردار پر اب ”وہاں” سے بھی انگلیاں اُٹھ رہی ہیں کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف کو اور وزارت خزانہ کو مکمل بے خبر رکھا گیا اب 5لاکھ ٹن چینی کی درآمد میں بھی اسحاق ڈار نے اپنے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو ”بائی پاس” کیا ہے جس کا اظہار ناپسندیدگی کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں تعلقات میں گرمجوشی اور ہم آہنگی نہ ہونے کا وفاقی دارالحکومت میں کھلے عام خاص اور عام محافل میں ذکر ہو رہا ہے ایوان صدر میں گزشتہ شام صدر وزیراعظم کی ملاقات بھی اس حوالے سے بھی حالات بتدریج ناخوشگواری کی سمت بڑھ رہے ہیں اگلے چند دنوں میں کچھ خاص ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں