راولپنڈی سے پی ایس ایل دوبارہ شروع کر کے ثابت کر دیا ہم بزدل نہیں۔ شعیب اختر

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پنڈی کرکت اسٹیڈیم سے دوبارہ پی ایس ایل شروع کر کے بتا دیا کہ ہم بزدل نہیں۔پاکسان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈیکا دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز دوبارہ وہیں سے شروع کرنا دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی بزدل قوم نہیں ہے۔شعیب اختر جو پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کئی بار بھارت کو آئینہ دکھا چکے ہیںواضح رہے کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر جو بزدلانہ حملے کیے تھے۔ اسی میں 8 مئی کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب فوڈ اسٹریٹ میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ جس میں ایک غریب محنت کش نوجوان بھی شہید ہوا تھا۔مذکورہ واقعہ کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ دشمن کو دندان شکن جواب ملنے کے بعد بھارت چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں