راکھی ساونت دودھ کی دھلی نہیں’ متھیرا

لاہور (شوبز نیوز) ماڈل و ٹی وی میزبان متیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ماہ قبل جب انہوں نے ان کا انٹرویو لیا تب وہ بہت نخرے کر رہی تھیں، انہیں تنگ کر رہی تھیں، وہ کوئی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں، منحوس عورت ہے۔میرا نے کہا کہ پروگرام میں بتایا کہ ماضی میں جب راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، تب انہوں نے راکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا۔ان کے مطابق راکھی ساونت کو انٹرویو دینے کے لیے پیسے دئیے گئے تھے اور اگر وہ انٹرویو دیے بغیر جاتی تو چینل کے پیسے ڈوب جاتے، اس لیے وہ ان کی جانب سے تنگ کیے جانے کے باوجود وہ ان سے بات کرتی رہیں تاکہ انٹرویو مکمل کریں۔متیرا نے کہا کہ راکھی ساونت نے پورا انٹرویو بستر پر لیٹ کر دیا، انہیں شرم آنی چاہیے تھی، بستر پر لیٹ کر کوئی انٹرویو نہیں دیتا۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ انہوں نے راکھی ساونت کا انٹرویو آن لائن کیا تھا اس لیے وہ بار بار رابطہ منقطع کرکے ان سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں۔راکھی ساونت کے نامناسب رویے پر بات کرتے ہوئے متیرا نے انہیں منحوس عورت بھی قرار دیا اور ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ تنازعات پیدا کرتی رہتی ہیں، وہ کوئی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں