راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کوعمرے کا ویزا جاری ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، ان کا ویزہ آگیا۔مذکورہ وائرل ویڈیو راکھی ساونت کے ٹریول ایجنٹ کے آفیشل اکائونٹ پر شیئر کی گئی ہے۔گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں