راکھی ساونت کی ہانیہ عامر کو سلمان خان سے شادی کی تجویز

دبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی سٹار ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی تجویز دیدی۔یہ دلچسپ تجویز اس وقت سامنے آئی جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں “ریکگنیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کو سراہا، اس پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں راکھی ساونت نے کہا، “مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔”راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں