راہول گاندھی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھگلپور (سپورٹس نیوز) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک انتخابی جلسے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگلپور میں انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی کا جے شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے بیٹ پکڑنا بھی نہیں آتا، لیکن وہ دنیا کی کرکٹ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اڈانی، امبانی یا امت شاہ کے بیٹے نہیں ہیں تو آپ بڑے خواب نہیں دیکھ سکتے۔ امت شاہ کا بیٹا (جے شاہ) بیٹ پکڑنا نہیں جانتا، رن بنانا تو دور کی بات، لیکن وہ کرکٹ کا سربراہ بنا ہوا ہے، سب کچھ کنٹرول کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں