”را” کی بلوچستان میں منظم شرانگیزی بے نقاب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بلوچستان میں منظم شرانگیزی اور پاکستان مخالف سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔ بھارت سے کنٹرول ہونے والا سوشل میڈیا اکائونٹ فتنہ الہندوستان کے بیانیے کو فروغ دینے میں ملوث پایا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث تھری نیوز تھائی نامی ایکس اکائونٹ دراصل بھارت سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جعلی اکائونٹ غدار وطن میر یار بلوچ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مسلسل من گھڑت دعوے، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر میں مصروف رہا۔ذرائع کے مطابق اس اکائونٹ کو ایک منظم سازش کے تحت بلوچ شناخت کو دہشتگردی کے فروغ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے میں استعمال کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں اسی جعلی اکائونٹ سے بین الاقوامی سامعین کے لیے ایک طویل پیغام بھی جاری کیا گیا، جو دراصل را کے تیار کردہ بلوچستان مخالف پروپیگنڈا پر مبنی تھا۔ سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مطابق یہ اکائونٹ بھارت سے تھائی لینڈ کے وی پی این کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں