رجانہ سے کمالیہ روڈ ڈبل کیا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)امیدوار قومی اسمبلی ورہنما مسلم لیگ ن میاں زید الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ رجانہ سے کمالیہ تک ون وے روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے باعث متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ افسوس ہے ۔میاں زید الرحمن رمدے کا کہنا تھا کہ انکے نزدیک سیاست ہرگز عوامی جانوں سے بڑھ کر نہیں ہے اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں