24

رجانہ میں سرکاری طور پر جنرل بس سٹینڈ قائم کیا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)قیامِ پاکستان کو 77برس گزرنے کے باوجود رجانہ میں سرکاری طور پر جنرل بس اسٹینڈ قائم نہ ہو سکا۔ مسافر آج بھی سڑک کنارے دھوپ اور بارش میں کھڑے ہو کر گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ نہ تو یہاں بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام ہے ، نہ ہی پینے کے پانی اور واش رومز کی سہولت میسر ہے ۔تفصیل کے مطابق سروے کے دوران شہریوں اور مسافروں نے بتایا کہ بس اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں مین روڈ کے اطراف میں بے ہنگم انداز میں کھڑی رہتی ہیں، جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔ اسکول جانے والے طلبہ، مریض اور خواتین سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رجانہ اب بڑا قصبہ بن چکا ہے لیکن یہاں بنیادی سہولیات تک نہیں۔ جنرل بس اسٹینڈ کی عدم موجودگی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں