رجسٹریشن پورٹل بند،نجی تعلیمی اداروں کو شدید مشکلات

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پورٹل بند تجدید کا عمل رُک گیا،تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پورٹل کام نہیں کر رہی سکولز مالکان گھنٹوں ویب پورٹل پر ڈیٹا آن لائن کرنے میں لگا دیتے ہیں لیکن آخر میں پھر بھی کوئی نہ کوئی نوٹس شو ہونے لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہو رہا ہے گھنٹوں بعد اگر کوئی درخواست آن لائن ہو جاتی ہے تو محکمہ تعلیم فیصل آباد کے دفتر میں ویب پورٹل بند رہتی ہے جس کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل رُکا ہوا ہے اور جن سکولز مالکان کو اس بات کا علم نہیں ہوتا وہ دفاتر کے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ویب پورٹل پر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ رانا شاہد مقرب چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب ،چوہدری گلزار حسین،رانا جابر رشید،میاں ندیم شہزاد،رانا خلیل احمد،سید ابرار حسین شاہ،فقیر حسین و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی تجدید اور رجسٹریشن کی پورٹل کو فوری بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں