رجسٹر پر سیاہی پھینکنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر کنور خالد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے گرداوری رجسٹر پر سیاہی پھینک کر شواہد غائب کرنے کے الزام میں ملزم سلطان ملک کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم سلطان ملک نے شواہد غائب کرنے اور اپنے مالی فائدہ کیلئے گرداوری رجسٹر پر سیاہی پھینک دی تھی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں