رجنی کانت کی فلم میں نورافتیحی کاسٹ’ تمنا بھاٹیہ آئوٹ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رجنی کانت کی فلم جیلر 2 میں نظر آئیں گی۔انڈین میڈیا کے مطابق نورا فتیحی فلم جیلر 2 میں ایک خصوصی ڈانس نمبر میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اس وقت چنئی میں ہیں جہاں فلم کیلیے گانے کی شوٹنگ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فلم کا گانا ایک منفرد اور جنوبی طرز کا نمبر ہے اور اسے انیرودھ روی چندر نے کمپوز کیا ہے، گانے کیلیے شوٹنگ کا شیڈول تقریبا آٹھ دن پر محیط ہے۔اگرچہ فلمسازوں نے اس کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی لیکن ایک ذرائع نے بتایا کہ گانا فلم کی 2026 کی ریلیز کا حصہ ہوگا۔ذرائع نے مزید کہا کہ شوٹ کا پیمانہ فلم کے اندر گانے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، کوریوگرافی، ویژول اور ٹریک کی جگہ کے بارے میں مزید تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں