رسالہ روڈ کو دورویہ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رسالہ والا روڈ کالج روڈ ستارہ کالونی کے رہائشیوں کے لئے بڑی خوشخبری۔اڑھائی کلومیٹر روڈکو دو مرحلوں میں دو رویہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 14کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی ایک سائیڈ جون2026 تک مکمل کرلی جائے گی۔سڑک کی دوسری سائیڈ کی تعمیر کے لئے اگلے مالی سال میں فنڈز کے لئے حکومت پنجاب کو تحریر کیا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورکی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگی رہنما عمران شیر علی بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ روڈ کو آئندہ ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اورسیوریج سسٹم کے لئے اقدامات بھی شروع کئے جائیں۔انہوں نے واسا افسران کو سیوریج کی بحالی کے لئے سسٹم کو قریبی ٹرنک سیورسے منسلک کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں