132

رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش22مئی کو منایا جائیگا

مکوآنہ(سپورٹس نیوز) پاکستان کے نامور اور ناقابل شکست پہلوان، رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22مئی کو منایا جائے گا۔ گاما پہلوان کا اصل نام غلام محمد بخش بٹ تھا اور ان کی پیدائش 22 مئی 1878 کو امرتسر میں ہوئی، ان کا تعلق گاما پہلوان کا تعلق کشمیری بٹ خاندان سے تھا۔انھوں نے ورلڈ چیمپئن کا مقابلہ جیتا اس لیے انھیںرستمِ زماں کے خطاب سے بھی نوازا گیا، وہ قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے تھے۔گاما نے 1902 میں صرف 22 سال کی عمر میں 1200 کلو وزنی پتھر اٹھایا اور اپنے سینے تک بلند کر کے کچھ قدم چلے بھی تھے۔ یہ پتھر آج بھی بھارت کے بارودا میوزیم سایاجی باغ میں موجود ہے اور اس پر تحریر کیا گیا ہے کہ یہ پتھر 23 دسمبر 1902 کو گاما پہلوان نے اٹھایا تھا۔میوزیم حکام کا کہنا ہے اس پتھر کو اٹھانے کے لیے ہائڈرالک مشین کا استعمال کیا جاتا ہے اور 25 آدمیوں سے بھی یہ پتھر اٹھانا بھی مشکل ہے،میوزیم کے رجسڑرار میں انٹری نمبر 10-10 میں لکھا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں