”رستم پاکستان” دنگل ‘ 16 جنوری کو جناح اسٹیڈیم میں ہوگا

گوجرانوالہ(سپورٹس نیوز) پنجاب میں پہلوانوں کے شہر میں دیسی کُشتی کے سب سے بڑے مقابلے رستم پاکستان دنگل کا اعلان کر دیا گیا۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر نے رستم پاکستان دنگل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دیسی کُشتی کا یہ سب سے بڑا مقابلہ رواں ماہ 16 جنوری کو جناح اسٹیڈیم میں ہوگا۔اس دنگل میں معروف پہلوان عدنان ٹائراں والا اور گلزار عرف گلو اکھاڑے میں اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں