رسم حنا میں فائرنگ،آتشبازی کرنیوالے نے کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں رسم حنا تقریب کے دوران فائرنگ و آتشبازی کرنیوالوں نے پولیس ریڈنگ ٹیم کیساتھ مزاحمت کرتے ہوئے کانسٹیبل کی وردی پھاڑ ڈالی،پولیس نے دولہے کے والد اور بھائی سمیت 6 افراد کو حراست میں لیکر دولہے سمیت 12 نامزد اور 12 کس نامعلوم افراد کیخلاف 9 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے آتشبازی کا سامان و اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ زاہد فاروق نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ بسلسلہ گشت چک نمبر 651/2 میں موجود تھا کہ گائوں سے فائرنگ اور آتشبازی کی آواز سنائی دی پولیس ملازمین کے ہمراہ جب گائوں میں گئے تو عابد ولد رشید کی رسم حنا میں عمران،عامر، رویز،بنارس،شفقت ہمراہ 12 نامعلوم کس فرار ہو گئے جبکہ رسم حنا میں شریک افراد نے پولیس کانسٹیبل اظہر اقبال کی وردی پھاڑ ڈالی پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے دولہے کے والد اور بھائی سمیت 6 افراد رشید ولد عبدالعزیز،محسن ولد غلام رسول،ظفر ولد نذیر، منیر ولد رمضان اور ساجد ولد رشید کو حراست میں لیکر آتشبازی کا سامان و اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑنے فائرنگ اور آتشبازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں