فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ نواباں والا میں رسم حنا کے موقع پر ہوائی فائرنگ’ آتش بازی اور ہلڑبازی کرنے پر دو بھائیوں سمیت 5دوستوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دولہا اور دیگر موقع سے فرار ہو گئے’ سمن آباد پولیس نے دولہا سمیت دو درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی رانا مقصود عالم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نوابانوالہ مین روڈ پر واقع عامر چوک میں رانا مدثر کی رسم حنا کے موقع پر اسکے دوست اور مہمان شدید ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دولہا کے دوست ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگے تو پولیس پارٹی نے گھیرا ڈال کر عثمان ولد یوسف’ عمار شبیر گل’ عبداﷲ ولد یوسف’ روغمان ولد ارشد علی اور عطا رسول ولد شہباز کو آتشیں اسلحہ سمیت قابو کر لیا اور بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ دولہا رانا مدثر اور دیگر منچلے نوجوان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے میرج ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
5