4

رسم حنا پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے دولہا کے 4دوست گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روشن والا پولیس نے رسم حنا کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنیوالے دولہا کے چار دوستوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے میرج ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ اے ایس آئی عبیداﷲ نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ 80گ ب میں افضل ولد اکرم نامی نوجوان کی شادی کے موقع پر رسم حنا کے دوران دولہا کے دوست ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے ہیں، جس پر حکومت پنجاب نے پابندی لگا رکھی ہے، جس پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے ہوئے دولہا کے چار دوستوں محمد عمران’ سیف’ حمزہ اکرم اور یٰسین کو اسلحہ سمیت قابو کر لیاجبکہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے دولہا سمیت اس کے دوستوں کیخلاف میرج ایکٹ’ ہوائی فائرنگ’ آتش بازی کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں