فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا’مرید والاپولیس نے نواحی گائوں میں کامیاب چھاپہ مار کر مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا کے 3منچلے نوجوانوں کو اسلحہ سمیت دھر لیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی’ تفصیل کے مطابق مریدوالا کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں میں رسم مہندی پر دولہا کے دوست ہوائی فائرنگ کررہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ ‘آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے’پولیس نے چھاپہ مار کر محمدحمزہ،ارشدمسیح اور محمد اعجازکو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا
2