رشتوں کے خاتمے پر ہمیشہ مرد ہی موردالزام ٹھہرائے جاتے ہیں۔ علی رحمن

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار علی رحمن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں علی رحمن خان نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ ان سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے کیسے برتا کرنا ہے۔اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والد نے انہیں کبھی اداکاری سے نہیں روکا، البتہ یہ ضرور کہا کہ اداکاری کے ساتھ نوکری بھی جاری رکھو۔انہوں نے موجودہ والدین اور ماضی کے والدین کے رویے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے والدین اپنی اولاد کے دوست بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں