20

رشتہ نہ دینے کاتنازعہ ‘ مسلح افراد نے نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمن آباد میں رشتہ سے انکارکرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیا۔حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیل کے مطابق سمن آباد کے رہائشی زبیرنے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا انہوں نے ملزمان کو ہمشیرہ کا رشتہ دینے سے انکار کیا تووہ مشتعل ہوگئے اورمسلح ہوکر انکے گھرداخل ہوئے اورللکارا مارا کہ آج انہیں رشتہ نہ دینے کا مزہ چکھا دواورفائرنگ کردی گولیاں لگنے سے مدعی کا بہنوئی وسیم بری طرح زخمی ہوگیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں