فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رشتہ سے انکارکرنے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا۔ تیزرفتاربس کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اوباش افراد نے سبزباغ دکھاکر 2خواتین کواغواء کر لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ منصورآباد کے علاقہ 203 ر۔ب ملک پورکے قریب اکبرٹائون کے رہائشی بوٹا نے بتایا کہ اسکے عزیز لیاقت علی نے دوسال قبل ملزم بیٹے عابد کیلئے اسکی بیٹی ارم شہزادی کا رشتہ مانگا توانہوں نے رشتہ دینے سے انکارکردیا تھا جس پرملزمان انکو دھمکیاں دیتا رہا گزشتہ شام گھرمیں موجود تھے کہ ملزم عابد ولد لیاقت اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اوراسکی بیٹی ارم شہزادی کے سر میں گولیاں مارکرفرارہوگیا ،مضروبہ کو سنبھالا تووہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ۔جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ 268ر۔ب کے قریب تیزرفتاربس کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوارامیرعلی ولد فتح محمد سکنہ 78گ ب لقمہ اجل بن گیا حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔علاوہ ازیں سمندری کے علاقہ 440گ ب کے رہائشی جاوید نے بتایا کہ اسکی اہلیہ (ص)گھرسے بازارگئی واپس نہ آئی تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ جیلانی پارک کی رہائشی حمیرابی بی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی بیٹی (ن)کواغواء کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
