71

رشتہ کے تنازعہ پر کلہاڑیوں سے حملہ ‘تین افراد زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پر 12 کے قریب افراد کا تین بھائیوں پر گلہاڑیوں سے حملہ،تین بھائی شدید زخمی ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاوہ 546گ ب میں رشتہ کے تنازعہ پر اسحاق ، صدی وغیرہ 12کے قریب افراد نے تین بھائیوں صادق، ذوالفقار، ثقلین پر کلہاڑیوں و دیگر تیز دھار آلہ سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجہ میں تینوں بھائی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا’ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے’ ملزم موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ ماموں کانجن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے رشتے کا تنازعہ چلا آرہا تھا جو لڑائی کی وجہ بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں