رشتے داروں سے بدبو آنے کی بات کرنے پر جگن کاظم کو تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی میزبان جگن کاظم کو اپنے مارننگ شو میں رشتے داروں کے جسم سے بدبو آنے کی بات کہنے پر تنقید کا سامنا ہے۔جگن کاظم نے کچھ دن قبل اپنے شو میں صفائی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے رشتے داروں کی کہانی بتائی تھی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ٹی وی میزبان نے بتایا تھاکہ وہ کچھ عرصہ قبل رشتے داروں کی ایک شادی میں گئیں، جہاں ایک جاننے والے خاندان کے افراد سے انہوں نے بات کی، جنہوں نے اپنی صفائی کا خیال نہیں رکھا ہوا تھا۔اداکارہ و ٹی وی میزبان نے بتایا تھا کہ مذکورہ خاندان کے دو افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی زیادہ بدبو آ رہی تھی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ ہو رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ مذکورہ دونوں افراد نے کئی دن سے اپنے بال تک نہیں دھوئے اور ان کے بالوں سے سفیدی نظر آ رہی تھی، جس سے معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے بال تک نہیں دھوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں