رشوت،فرائض میں غفلت،چوکی انچارج سدھوپورہ اور 2محرر معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فرائض میں غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر چوکی انچارج سمیت تین اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی لائلپور ٹائون عابد ظفر کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ انچارج چوکی سدھوپورہ سب انسپکٹر عثمان وارث اور چوکی محرر شاہد علی نے منشیات فروش میاں بیوی سے مبینہ طور پر رشوت وصول کر کے چھوڑ دیا۔ جس پر دوران انکوائری انچارج چوکی سدھوپورہ اور محرر نے ملی بھگت سے پکڑے جانیوالے منشیات فروش سے بھاری رشوت لیکر رہائی دی۔ جس پر دونوں کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا جبکہ سائلین سے بدسلوکی اور مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں محرر چوکی گلفشاں کالونی سہیل خالد کو بھی معطل کر دیا گیا۔ ایس پی لائلپور ٹائون نے کہا کہ کرپٹ اہلکاوں کے خلاف انسدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں