رشوت لینے کا الزام’ ریسکیو اہلکار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ریجن نے کامیاب چھاپہ مار کر رشوت لینے کے الزام میں ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے پرسنل اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کیمطابق ریسکیو1122 کے ڈرائیور آصف نوید نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے پرسنل اسسٹنٹ محمد یونس کو تبادلے کروانے کا کہا تو اس نے 10ہزار روپے رشوت طلب کی اور رقم لینے کے باوجود تبادلہ نہ کروایا جس پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریسکیو1122 اہلکار محمد یونس کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں