جڑانوالہ (نامہ نگار) سی پی او نے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے گن مین کانسٹیبل کو معطل کر دیا، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان کے گن مین کانسٹیبل منظور کو ڈرماں والا موڑ پر واقع ہوٹل مالک سے مبینہ طور پر 40 ہزار روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے اسے معطل کر دیا ہے ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل قبل ازیں بھی مبینہ طور پر رشوت وصول کرتا تھا ہوٹل مالک کے مطابق اسے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
