رشوت وصول کرنے کا الزام، سیکرٹری یونین کونسل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے برتھ سر ٹیفکیٹ بنانے کے عوض بھاری رشوت وصول کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل ماموں کانجن کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ماموں کانجن کے رہائشی حسنین علی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد کنور کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل میں برتھ سرٹیفکیٹ بنانے گیا تو سیکرٹری یونین کونسل نے برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض 70ہزار روپے وصول کئے اور برتھ سرٹیفکیٹ پر تاریخ کا اندراج بھی غلط کر دیا جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل ماموں کانجن احسان اﷲ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں