رشوت کا الزام،ڈاکٹر شعیب واہلہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکل اینٹی کرپشن ٹیم نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کے سابق سی ایم او ڈاکٹر شعیب واہلہ کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف تین سال قبل میڈیکو لیگل دیتے ہوئے رشوت لینے کا الزام تھا۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم عمران عباس نے ساتھی ملازمین کے ہمراہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد سے سابق سی ایم او ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شعیب کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا۔ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف 3سال قبل میڈیکو لیگل جاری کرتے ہوئے شہری سے بھاری نذرانہ وصول کیا تھا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبری 13/22 درج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں