رشید ملک نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (سپورٹس نیوز)پاکستان کے رشید ملک نے برطانیہ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کی 60 پلس کیٹیگری میں رشید ملک نے فائنل میں ٹاپ سیڈ پلیئر کو ہرایا ہے۔رشید ملک نے فائنل میں برطانیہ کے گریم ایڈمز کو 6ـ2 اور 7ـ5 سے شکست دی۔سیمی فائنل میں رشید ملک نے سیم ایلیوٹ اور کوارٹر فائنل میں رچرڈ پاویسی کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں