رضا آباد بازار نمبر2، پاور لوم فیکٹری میں آگ لگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد بازار نمبر2 میں پاور لوم فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سوتر وکپڑا جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122کی چار گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ رضاآ با د میں واقع پاور لوم فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھے پورے کھاتہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بھاری مالیت کا سوتر ومشینری بھی جل گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں