رضا آباد میں جعلی جوس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رضا آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر گرمیوں کے موسم میں جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ 1760لٹر تیار جوس،180کلو یپکنگ میٹریل، سویٹنر، مکسنگ مشین قبضہ میں لیکر مضر صحت جوس کو تلف کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی رضا آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی جوس تیار کیا جا رہا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رضا آباد میں مذکورہ جوس فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جوس قبضہ میں لیکر اس کے ٹیسٹ کئے گئے، ٹیسٹ فیل ہو گئے اور جعلی ، مضر صحت جوس بدبو دار اور گندے ماحول میں جوس تیار کیا جا رہا تھا اور مٹھاس کیلئے بھی مصنوعی مٹھاس سویٹنرکا استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ جوس کے ڈبوں کے لیبل پر غلط ایڈریس ، پراڈکٹ رجسٹریشن کی دستاویزات بھی موجود نہ تھا اور ممنوعہ کیمیکل اور رنگوں کی ملاوٹ سے تیار جوس کو دلکش پیکنگ لگا کر فیصل آباد میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ملاوٹی جوس کا استعمال بچوں اور بڑوں میں معدہ اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں