41

رضا آباد پولیس چکن شاپ کےمالک کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رضاآباد پولیس کوکیانوالہ میں چکن شاپ کے مالک کو قتل کرنے والے ملزمان کوگرفتار نہ کرسکی’ بتایا جاتا ہے کہ کوکیانوالہ موڑ پر محمد اکرم ولد اشرف نے ہیرا چکن شاپ کے نام سے پولٹری کی دکان بنا رکھی تھی گزشتہ روزوہ اپنی شاپ پر بیٹھا کھانا کھا رہا تھا کہ پرانی دشمنی کی بناء پر عمران عرف مانی وغیرہ تین کس آئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے اکرم بری طرح زخمی ہوکر گرپڑا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے تین ملزمان عمران عرف مانی وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس ابھی تک قاتلوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں