ریاض(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ سمارٹ کرکٹر ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
10