11

رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا، محمد عامر

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر ردعمل آگیا۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ محمد رضواان کے ساتھ مناسب سلوک کیا گیا ہے، ان حالات میں یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں سیریز جیتے جو ہمارے بڑے کپتان بھی حاصل نہیں کرسکے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا۔محمد عامر نے کہا کہ کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان راتوں رات نہیں بنتے لیکن یہاں ایک خراب سیریز کپتان کی جگہ لینے کے لیے کافی ہے، رضوان ذہین کپتان ہے اور اس میں مہارت بھی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر شاہین کو قومی ٹیم کی باگ دوڑ سونپنی ہی تھی تو پہلے انہیں نائب کپتان بنانا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں