رقم کے لین دین پر تشدد کرکے نوجوان کو مار ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار)رقم کے لین دین پر جھگڑا کے دوران مخالف نے جسم کے نازک اعضا پر مکوں ٹھڈوں سے تشدد کرکے ایک کو مار ڈالا،پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں رنگ پور کے رہائشی فیاض علی نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کو بتایا کہ سائل کا بھائی وارث علی کا دیہہ ہذا ہی کے رہائشی عاطف جاوید کیساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز اسی رنجش پر الزام علیہ عاطف علی نے اسلم کے گھر اسکے بھائی کے نازک اعضا پر مکوں ٹھڈوں سے تشدد کیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں