34

رمشا خان کا دوران پرفارمنس گھبراہٹ کا شکار ہونے کا اعتراف

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں پرفارمنس کے لیے انہوں نے بھرپور اور مکمل تیاری کی تھی لیکن پرفارمنس کرتے وقت 8 ہزار لوگوں کو پنڈال میں دیکھ کر وہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئیں اور ڈانس کرنے کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔رمشا خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اسٹیج سمیت لوگوں کے سامنے پرفارمنس کرنے پر گھبراہٹ کے سوال پر اعتراف کیا کہ انہیں بھی گھبراہٹ ہوتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اداکار یہ نہیں کہے گا کہ ان کے ساتھی اداکار اچھے نیہں تھے لیکن وہ خوش قسمت رہی ہیں کہ انہوں نے جب بھی اداکاروں کے ساتھ کام کیا، وہ سب اچھے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جتنے بھی ساتھی مرد اداکار تھے یا پھر ڈراموں میں ان کی ماوں کا کردار ادا کرنے والی تمام اداکارائیں اچھی تھیں اور ان کے سب کے ساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھی بعض مرتبہ پرفارمنس کرنے کے دوران گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں