رمضان المابرک میں تجاوزات مافیا پہلے سے زیادہ بے لگام

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مین بازار جو کہ پہلے سے ہی تجاوزات مافیا کے قبضے میں تھا رمضان المبارک میں تجاوزات مافیا نے اپنا پھیلا مزید بڑھا لیا ہے،دوکانوں اورسڑک کے درمیا ن دونوں اطراف میں موجود فٹ پاتھ بالکل ختم کر دیا گیا دوکانوں کے آگے ریڑھیاں اور پھٹے اور اس فٹ پاتھ سے بھی آگے مین بازار کی سڑک کے عین اوپر موجود ہیں،دوکاندار ان ریڑھی اور پھٹے والوں سے ماہانہ پانچ سے آٹھ ہزار روپے بھتہ وصول کرتے ہیں،جونہی افطاری کا وقت قریب ہوتا ہے مین بازار میں خریداری کرنے والے شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے، ایسی صورت حال میں شہریوں کا مین بازار سے گزرنا اور خریداری کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا تھا اب جونہی عید قریب آ رہی ہے عید کی خریداری کرنے والی خواتین اور بچوں جا رش بڑھتا جا رہے جبکہ حد سے بڑھی تجاوزات کے باعث بازارمیں آمد و رفت شدید مشکل ہو چکی ہے مقامی انتظامیہ اس تجاوزات مافیا کے سامنے بالکل بے بس ہے، اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد فوری طور پر نوٹس لیں اور مین بازار موجود تجاوزات مافیا کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں