رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کیطرف سے نیکیوں کا موسم بہار ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)روذہ انسان کا تزکیہ نفس کرتا ہے رمضان کا مہینہ اللہ تعالی کی طرف سے نیکیوں کا موسم بہار ہے روزے کا ثواب بہت ذیادہ ہے ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جڑانوالہ کے ذیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیئے اسی میں حقیقی کامیابی ہے اس موقع پر ممبران سپریم کونسل مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ملک عبدالحفیظ ڈاکٹر طارق عباس چوہدری،مولانا احمد وقاص ظہیر عبدالروف ربانی نے جماعت کی سابقہ کارکردگی پر گفتگو کی مولانا عبدالرشید حجازی نے جماعت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی تفصیل سے بیان کی اور کہا کہ ہمارا سیاسی اتحاد ن لیگ کے ساتھ ہے مقامی سطح پر ن لیگی قیادت پر تحفظات کے باوجود ہم نے ہر موقع پر ن لیگ کا ساتھ دیا ہے جڑانوالہ میں ن لیگ کی قیادت کا مرکزی جمعیت اہل کے ساتھ عدم تعاون اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے میرے کارکن میری جان ہے اگر ن لیگ کی قیادت کا رویہ درست نہ ہوا تو بہت جلد پریس کانفرنس میں مستقل کے حوالے سے مقامی قیادت کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا اس موقع پر وسیم شہزاد ملک سلیم عابد عبدالوحید طارق قاری افضال عبدالواحد سعید و دیگر احباب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں