فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پار ٹی کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ نے کہا ہے وہ کلمہ گو بہن بھائی اور بزرگ خوش نصیب ہیں جن کی زندگی میں ایک پھر رمضان المبارک کا مہینہ مل رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک برکات ،مغفرت اورصبر کا مہینہ ہے اورصبر کا بدلہ جنت ہے انہوں نے کہا مہنگائی کے باوجود غریب و مستحق مرد وخواتین کی مدد بہت بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہو ئے اپیل کی کہ اسوقت جبکہ وطن عزیز انتہائی معاشی بد حالی کا شکار ہے قوم کے ہر فرد کو اپنی اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کیلئے دعا اور اس مبارک مہینے میں غریب و مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریںانہوںنے کہا کہ روزے کا مقصد تقوی کا حصول، تزکیہ نفس اورانسان کو اپنے خالق حقیقی کے احکامات اور نبی کریمۖ کی سنت کے تابعے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کابہترین موقع ہے اس سے استفادہ اوراستغفار کرتے ہوئے کلمہ گوہر فردکو اللہ سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب مخیئر و صاحب حیثیت لوگوں کوغریب و مستحقین کا خصوصی خیال رکھنا اور اللہ تعالی کے دیئے ہوئے مال سے انکی مدد کرنا چاہئے انہوں نے روزہ غیر معمولی حالات کوخندہ پیشا نی سے برداشت کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت سوچ، بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی بنیادی کردارادا کرتا ہے
