49

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے

سرگودھا(بیوروچیف)رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مبارک مہینہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا نصب العین بنانا چاہیے۔اپنے لیے جینا کوئی زندگی نہی دوسروں کیلیے جینا ہی اصل زندگی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکٹری مارکیٹ کمیٹی سرگودھا راجہ غلام حسنین نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے سماجی خدمات صرف اور صرف لوگوں کے لیے آسانیاں پہنچانے کے لیے کریں اس سے آپ کے لیے اجروثواب آخرت میں محفوظ رہے گا اس فانی دنیا کی زندگی بھی مختصر ہے مگر یہاں کیے گئے اچھے اعمال آخرت کی اصل زندگی میں بہت افضل ہیں راجہ غلام حسنین نے کہا کہ دین اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے جس میں امیر غریب چھوٹا بڑا سب برابر ہیں اسی کے مطابق ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی اور پہلی اسلامی فلاحی ریاست بنائی جہاں سب ایک اور برابر تھے جہاں پتھروں کا جواب پھولوں اور دشمن کو بھی گلے لگایا جاتا تھا اسی رہنما اصول کی بدولت قائد اعظم نے اسلامی ریاست پاکستان کی بنیاد رکھی اور اسلامی فلاحی ریاست بنائی اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم دائم رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں