رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے اور مغفرت کا مہینہ ہے

کمالیہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت خالد پرویز میکن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ امت مسلمہ رمضان کے مقدس مہینہ میں قدم رنجہ ہے ۔ اللہ تعالی کا احسان ہے جس نے ہمیں رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینہ سے نوازا ہے ۔ رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے اور اپنی مغفرت کی سبیل کرنے کا مہینہ ہے ۔ مسلمانوں کیلئے یہ مہینہ ابر رحمت کی مانند ہے جس کے برسنے سے مومنوں کے دل منور ہو جاتے ہیں اور ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ ماہِ رمضان ایک تحفہ، ایک انعام ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری نیت نیکیاں کمانا اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا ہونی چاہیے ۔ یہی مہینہ ہے جو ایمان و عمل میں جلا بخشتا ہے ۔ اخلاق الہیہ کا خوگر بناتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں