رمضان المبارک خلق خدا سے صلہ رحمی کا درس دیتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماہ رمضان کی بابرکت بہاریں ہمیں قرآن و سنت پر عمل اور مخلوق خدا کیساتھ صلہ رحمی کا درس دیتی ہیں’ روزہ غیر معمولی حالات کوخندہ پیشا نی سے برداشت کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت سوچ، بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی بنیادی کردارادا کرتا ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین رانا فخرحیات’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ سینئر نائب صدور چوہدری مقصود احمد’ چوہدری شوکت جٹ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد و دیگر مقررین نے کیا’ افطار ڈنر میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدور چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ رانا طاہر محمود خاں’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال’ ملک اعجاز احمد’ رانا ادریس’ حاجی محمد انور’ چوہدری فاروق گل کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبرن نے کثیر تعداد نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے عطاء کیا ہے’ ان ایام میں غریب ونادارلوگوں کی دل کھول کر مدد کر نی چاہئے’ اس بابرکت رحمتوں والے مہینے میں ایک رات ایسی ہے جو ہزارمہینوں سے بہتر ہے اس ماہ اپنے لئے غنیمت جانتے ہو ئے اچھے اعمال اور عبادات کا اہتمام کر نا چاہئے’ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی’احسان مندی اور غم خواری کا بابرکت مہینہ ہے’ اہل ثروت اپنے صدقات زکوة اور فطر انہ سے یتیموں’غرباء نادار اور مفلس لوگوں کی ضروریات کو پورا کریں’ماہ رمضان میں زکوة’صدقہ اور خیرات کا خاص اہتمام کرنا سنت رسولۖ ہے’ نبی رحمت حضرت محمدۖ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنے سے اور مستحق بچوں اور نادار بچیوںکی کفالت کرنے سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور معاشرے میں مساوات محمدی ۖ کو تقویت ملتی ہے’ زکوة اسلام کا اہم ترین ستون ہے یہ ناداروں کی کفالت کا موزوں ترین عمل ہی نہیں بلکہ دل اور روح کا میل کچیل بھی صاف کردیتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب مخیر و صاحب حیثیت لوگوں کوغریب و مستحقین کا خصوصی خیال رکھنا اور اللہ تعالی کے دیئے ہوئے مال سے انکی مدد کرنا چاہئے’ رمضان کا بابرکت مہینہ دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کا بہترین موقع ہے ‘ ہر فردکو اللہ سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی چاہئے’ روزہ’ زکوة اور صدقہ و خیرات کی ادائیگی کرنے سے زند گی میں اللہ کی رضا حاصل ہو تی ہے اس سے انسان کئی آفتوں اور بلائوں سے بچ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں