رمضان المبارک سے قبل کھجور کے نرخو ں کو پر لگ گئے

ملتان (بیوروچیف) ملتان میں رمضان المبارک کی آمدمیں کچھ روز باقی ہیں،آڑھتیوں نے کھجورکی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ ملتان میں ماہ صیام سے پہلے منافع خورسرگرم ہو گئے کھجور کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ کر دیا ہے،مہنگی کھجورشہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے،مہنگا ہوجاتا ہے، کرائے ٹرانسپورٹ اسکے اخراجات بھی زیادہ ہیں تو پھر کچھ لوگ بھی مہنگائی کرلیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پائو تھی وہ اب 120،130 روپے پائو مارکیٹ میں ہوگئی ہے اور جو لے کر جائے گا وہ 150 روپے پائو بیچے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے کھجور کی بڑھتی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں