رمضان المبارک سے قبل گھی اور تیل مہنگا ہونے کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) رمضان المبارک سے قبل ہی گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکار ہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔ عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتے وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سیملاقات کریں گے۔ان کا بتانا تھا کہ کسٹم ایجنٹس کی 22تاریخ کے کام بند کرنے کے اعلان سے بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں