50

رمضان المبارک میں ریلیف دینا حکومت کا تاریخی اقدام ہے

سمندری (بیورو چیف ) رمضان میں ریلیف دینا حکو مت کا تاریخی اقدام ہے،شیر علی چوہدری ، ان خیالات کا اظہار حاجی شیر علی چو ہدری سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ڈویژن فیصل آباد نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان المبارک پیکیج 65لاکھ خاندانوں کو ان کی دہلیزپر پہنچانے سے غریب عوام کو ریلیف دینے کا تاریخی اقدام پنجا ب حکومت کا عوام دوستی کا عملی مظاہرہ ہے موجودہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کا رلارہی ہے پنجاب حکو مت اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے محض چندروزمیںرمضان پیکیج کو حق داروںکی دہلیزپر پہنچانے کا انتظام کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ ن قیادت عوام کو درپیش مشکلات کا عمل ادراک رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں