140

رمضان المبارک میں صدقات اورخیرات کو بڑھایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی حیدر علی خان نے کہا ہے کہ ہم رمضا ن شریف میں غریبوں اور کمزوروں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔ صدقات اور خیرات کو بڑھایا جائے تاکہ معاشرے میں موجود کمزور افراد کی مدد ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں اللہ تعالی کی رحمتیں اور عنایات سمیٹنے کے عظیم مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اس ماہ میں عہد کریں کہ ملک کو اللہ تعالی کی طرف سے دیے گئے نظام کو نافذ کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔ ایک مسلمان کی زندگی کا اولین مقصد اپنی اور معاشرہ کی اصلاح ہیہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے، مزدوروں، کسانوں کو حقیقی معاوضہ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں