رمضان المبارک میں مساجد میں نمازیوں کا رش

صفدرآباد(نامہ نگار)قاری محمد توفیق احمد آف ملتان اور قاری محمد اکرام احمدآف ڈیرہ اسمٰعیل خان رمضان المبارک میں مرکز ی زینت المساجد جامع مسجد قیوم صفدرآباد میں نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں قاری توفیق احمد جبکہ دوسری بار قاری اکرام احمد نماز تراویح میں قرآن پاک کی بڑے پیارے انداز میں قرات کرتے ہیں۔میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ نماز میں قرآن سننے والوں کی روحوں کو قرار ملتا ہے۔مسجد قیوم میں نمازوں کے روحانی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔مسجد کھچا کھچ نمازیوں سے بھری ہوتی ہے،کیا چھوٹے اور کیا بڑے سبھی اللہ کے حضور حاضری کے لئے دیوانہ وار بھاگم بھاگ مسجد کی جانب دوڑے چلے آتے ہیں۔یہ رمضان شریف کی برکت ہے کہ لوگ اللہ کی رحمتوں کو لوٹ رہے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب پاک صاحب لو لاک حضرت محمد مصطفیۖ کے صدقے ساری امت مصطفیۖ کی بخشش فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں