رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ قریب آتے ہی مساجد کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماہ رمضان المبارک میں اہل اسلام نے برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کیلئے مساجد کا رخ کر لیا ہے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر تمام عالم اسلام کیلئے سربلندی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ماہ صیام کا دوسرا عشرے کا اختتام ہونے کو ہے اسی کے ساتھ ہی رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں دوگنی چوگنی ہو گئی ہیں مساجد میں فرضی عبادت کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اور اہل اسلام اللہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹتے دکھائی دیتے ہیں رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ کے صدقے اہل اسلام اپنے ملک خداداد اور اس میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے خیر و برکت کی دعائیں بھی خشوع و خضوع کے ساتھ مانگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں